Aaj News

ماضی کی نسبت اس بار امریکا کو پاکستان سے تعلقات میں حقیقی دلچسپی ہے، امریکی تجزیہ کار

امریکا کی دلچسپی محض افغانستان کے تناظر میں نہیں، بلکہ وسیع تر اسٹریٹیجک مقاصد کے تحت ہے، کوگل
اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2025 12:32am

معروف امریکی تجزیہ کار مائیکل کوگل مین نے پاکستان کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر دنیا کے اسٹیج پر اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور امریکا کو اس بار پاکستان سے تعلقات میں حقیقی دلچسپی ہے۔

مائیکل کوگل مین کے مطابق پاکستانی وزیراعظم کی کل وائٹ ہاؤس آمد متوقع ہے، جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 2019 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ کوئی پاکستانی وزیراعظم امریکی صدر سے ملاقات کرے گا۔

کوگل مین نے کہا کہ ماضی کے برعکس اس بار امریکا کی دلچسپی محض افغانستان کے تناظر میں نہیں، بلکہ وسیع تر اسٹریٹیجک مقاصد کے تحت ہے۔ ”پچھلی بار تعلقات افغانستان سے امریکی واپسی کی وجہ سے تھے، مگر اب معاملہ مختلف ہے۔ امریکا اس وقت مشرق وسطیٰ میں پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کر رہا ہے۔“

ان کے مطابق بھارت کے ساتھ تعلقات میں سرد مہری اور پاکستان کے ساتھ روابط میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ “پاکستان خلیجی ممالک کا قریبی پارٹنر بن چکا ہے، جس نے اس کی اسٹریٹیجک اہمیت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

AAJ News Whatsapp

کوگل مین کا کہنا تھا ٹرمپ انتظامیہ اب پاکستان کو ایک اہم علاقائی کھلاڑی کے طور پر دیکھ رہی ہے۔،“

تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ پر امریکی قیادت کی کال کے بعد پاک-امریکا تعلقات میں وقتی سرد مہری آئی تھی، مگر موجودہ پیش رفت سے اندازہ ہوتا ہے کہ واشنگٹن اب ایک متوازن حکمت عملی اپنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

Michael Kugelman

TRUMP ADMINISTRATION

recognizes Pakistan's importance

in the Middle East

says American analyst