Aaj News

صدر ٹرمپ سے مسلم ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات، غزہ میں جنگ رکوانے پر زور

صدر ٹرمپ سے مسلم ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات کا اعلامیہ جاری
شائع 24 ستمبر 2025 11:14pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مسلم ممالک کے متعدد رہنماؤں نے اہم ملاقات کی ہے، جس کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں غزہ میں جاری جنگ کے فوری خاتمے پر زور دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسلم رہنماؤں نے صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے غزہ میں جنگ رکوانے میں کلیدی کردار ادا کریں۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کسی صورت قابل قبول نہیں اور موجودہ صورتحال اسلامی دنیا کو گہرے صدمے سے دوچار کر رہی ہے۔

AAJ News Whatsapp

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں انسانی بحران اپنی انتہاؤں کو چھو رہا ہے اور حالات ناقابل برداشت ہوچکے ہیں۔ مسلم رہنماؤں نے اس موقع پر صدر ٹرمپ کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر صدر ٹرمپ مداخلت کریں تو وہ غزہ میں جنگ بند کروا سکتے ہیں۔ اعلامیے میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ امریکہ مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل کی جانب ایک مثبت قدم اٹھائے گا۔

trump

War in Gaza

Muslim leaders

meet with President

urge end