خلیج تعاون کونسل کا بڑا فیصلہ: اب ایک ویزے پر 6 خلیجی ممالک کا سفر کریں

منصوبہ آخری مراحل میں، جلد ہی ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے درخواستیں دی جا سکیں گی
شائع 24 ستمبر 2025 07:21pm

خلیج تعاون کونسل نے اس سے قبل بھی اعلان کیا تھا کہ وہ شنجن ماڈل کی طرز پر ایک مشترکہ سیاحتی ویزا متعارف کرائے گی، اب جی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ یہ ویزا 2025 کے آخر میں آزمائشی بنیادوں پر شروع کیا جائے گا اور بعد میں اس ویزے کو مکمل طور پر نافذ کر دیا جائے گا۔

جی سی سی سیکرٹری جنرل جاسم البدوائی نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے درخواستیں دی جا سکیں گی، اس ویزا کے ذریعے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، کویت، قطر، بحرین اور عمان کے درمیان باآسانی سفر ممکن ہوگا۔

اس سے ویزے سے جہاں ان چھ خلیجی ممالک کے رہائشیوں کو فائدہ ہوگا وہیں یہاں مقیم غیر ملکیوں کو بھی بڑی سہولت حاصل ہو جائے گی، وہ ہر ملک کا الگ الگ ویزا لینے کی بجائے ایک ہی ویزے پر چھ ممالک کا سفر کر سکیں گے، جس سے وقت اور اخراجات کی بچت ہو گی۔

AAJ News Whatsapp

اس ویزے کی مدت 30 سے 90 دن تک ہونے کا امکان ہے جس سے سیاحت، کاروبار، ثقافت و تحقیق سمیت مختلف شعبوں میں آسانی پیدا ہو گی۔ اس اقدام سے خطے کی معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔

Gulf Cooperation Council's

big decision

Travel to 6 Gulf countries

on one visa