Aaj News

’خود کو واسے پور کا غنڈہ سمجھا تو میں بھی ممبئی کی مہارانی ہوں‘: بگ باس میں زبردست لڑائی

ذیشان قادری برتن دھونے کو تیار نہیں کہتے ہیں انہیں ہر معاملے میں کنیکا سدنند کی مداخلت بلکل برداشت نہیں۔
شائع 22 ستمبر 2025 01:01pm

بگ باس 19 میں ایک بار پھر تنازعات اور جھگڑوں نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔ پچھلے ویک اینڈ میں سلمان خان نے کئی شرکاء کو سبق سکھایا، اور نئے ہفتے کے آغاز کے ساتھ ہی گھر میں تازہ ڈرامہ شروع ہو گیا ہے۔ نئے پرومو میں ذیشان قادری اور کُنیکا سدنند کے درمیان تلخ جملوں کی جنگ دیکھی جا سکتی ہے، جبکہ ابھیشیک بجاج اس وقت گھر کے کپتان ہیں۔

انسٹاگرام وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابھیشیک نے ذیشان قادری کو جگایا تاکہ وہ دیگر شرکاء کے ساتھ بات کریں، جس پر کُنیکا سدنند ناپسندیدگی ظاہر کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ذیشان بادشاہ نہیں ہیں کہ گھر کے لوگوں سے باہر جا کر بات کریں۔ اس پر دونوں کے درمیان تیز جملوں کا تبادلہ شروع ہو گیا۔

AAJ News Whatsapp

ذیشان قادری نے کہا کہ برتن دھونا ان کا کام نہیں اور کُنیکا کو ہر معاملے میں مداخلت نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر کُنیکا اپنی شکایات بند نہیں کریں گی تو وہ انہیں ‘کُنیکا جی’ نہیں کہیں گے۔ کُنیکا بھی پیچھے نہیں ہٹیں اور جواب دیا، ’اپنے آپ کو واسے پور کا غنڈہ سمجھتے ہو تو میں بھی ممبئی کی مہارانی ہوں، سمجھے‘۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ذیشان اور کُنیکا کے درمیان جھگڑا ہوا ہو۔ ماضی میں کئی بار دونوں کے درمیان لفظی جنگ دیکھی جا چکی ہے۔ پچھلے ویک اینڈ کا وار میں بھی کُنیکا نے ایک ٹاسک کے دوران ذیشان قادری کو بلیک کراس دیا تھا۔

Dispute

Bigboss

bigboss19