فلسطین کو ریاست تسلیم کیا تو برطانیہ کو فلسطینیوں کو کتنا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا؟
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے نے برطانیہ کو دو کھرب پاؤنڈ سے زائد رقم بطور ہرجانہ ادائیگی کے خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست برطانیہ سے اس زمین کے معاوضے کا مطالبہ کر سکتی ہے جو پہلی اور دوسری جنگِ عظیم کے دوران برطانوی کنٹرول میں رہی۔
برطانوی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ کیئر اسٹارمر اس ہفتے اقوام متحدہ میں شرکت سے قبل فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں، تاہم اس فیصلے کو اسرائیل سے جنگ بندی اور دو ریاستی حل کے وعدے سے مشروط قرار دیا گیا ہے۔
ٹرمپ نے ایک اور ملک پر حملے کی تیاری کرلی، اب تک کی سب سے بڑی بحری افواج کی تعیناتی
برطانوی اپوزیشن لیڈر کمی بیدانوک نے اسے ’’دہشت گردی کو انعام دینے‘‘ کے مترادف قرار دیا، جبکہ امریکی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے ’’خطرناک نتائج‘‘ برآمد ہوں گے۔
فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے مطالبہ کیا ہے کہ برطانیہ بین الاقوامی قانون کے تحت فلسطینی عوام کی زمین ہتھیانے پر ہرجانہ ادا کرے۔ ماہرین کے مطابق یہ رقم دو کھرب پاؤنڈ سے زائد ہو سکتی ہے، جو برطانوی معیشت کے کل حجم کے قریب ہے۔
برطانوی وزیر انصاف رابرٹ جینرک نے کہا کہ اگر فلسطین کو ہرجانہ دیا گیا تو یہ ’’چاگوس 2.0‘‘ جیسا معاملہ ہوگا، جس میں برطانیہ نے جزائر ماریشس کے حوالے کیے اور اب انہیں دوبارہ کرایے پر لینے کے لیے کھربوں کی لاگت برداشت کرنی پڑ رہی ہے۔
اسی دوران ’’برٹین اوز فلسطین‘‘ نامی مہم نے برطانیہ سے فلسطین میں جنگی جرائم پر معافی اور ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔
قانونی ماہر لارڈ ہرمَر، جو غلامی کے ازالے کے حق میں مختلف ممالک کی معاونت کرتے رہے ہیں، اس وقت برطانوی حکومت کے قانونی مشیر ہیں، اس حوالے سے بھی شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
قطر نے غزہ ثالثی کا عمل دوبارہ شروع کرنے کے لیے شرط رکھ دی، امریکی میڈیا کا دعویٰ
رابرٹ جینرک نے کہا کہ ’برطانوی عوام کی ایک پائی بھی نام نہاد ہرجانے پر خرچ نہیں ہونی چاہیے۔ یہ سب تاریخی حقیقت سے منقطع مضحکہ خیز مطالبات ہیں۔‘ انہوں نے الزام لگایا کہ کیئر اسٹارمر نے ایسے شخص کو حکومت میں شامل کیا ہے جو برطانوی مفادات کے خلاف کام کرتا رہا ہے، اور اب ملک کے اندر بیٹھ کر برطانیہ کو کمزور کر رہا ہے۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔