ایچ پی وی ویکسین پر پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، ترجمان سندھ حکومت نے وضاحت کر دی
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی وفاق کا پروگرام ہے۔ سندھ حکومت کسی کا وظیفہ بند نہیں کرسکتی۔
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر ایچ پی وی ویکسین کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے پر ادائیگیاں روک دی جائیں گی، یہ خبر مکمل طور پر غلط ہے۔
سعدیہ جاوید نے واضح کیا کہ بی آئی ایس پی وفاقی حکومت کا پروگرام ہے اور سندھ حکومت کسی کا وظیفہ بند نہیں کر سکتی۔
ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا ہے کہ جھوٹی مہم بچیوں کو کینسر سے بچانے کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد سے بات ہوئی ہے، انھوں نے نقصان دہ سرگرمیوں پرتشویش ظاہر کی۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔