Aaj News

خیبرپختونخوا میں الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ بڑھنے لگی، چارجنگ اسٹیشنز بنانے کا منصوبہ تیار

نصوبہ مکمل ہونے کے بعد خیبرپختونخوا ملک کا پہلا صوبہ ہوگا جہاں اس نوعیت کے جدید اور عالمی معیار کے چارجنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے۔
شائع 20 ستمبر 2025 10:55am
علامتی تصویر: رائٹرز
علامتی تصویر: رائٹرز

خیبرپختونخوا میں الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے جدید چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے تحت موٹروے اور بڑے شہروں میں عالمی معیار کے چارجنگ پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق، ابتدائی مرحلے میں ایم ون موٹروے پشاور، نوشہرہ اور ایبٹ آباد میں جدید چارجنگ اسٹیشنز تعمیر کیے جائیں گے۔

منصوبے کے تحت چین کی مختلف نجی کمپنیاں خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں جبکہ مقامی سرمایہ کاروں کو بھی شراکت داری کی پیشکش کی گئی ہے۔

AAJ News Whatsapp

ذرائع نے مزید بتایا کہ صوبے کے بڑے بزنس گروپس نے چینی کمپنیوں سے باقاعدہ رابطے شروع کر دیے ہیں۔

وزارت توانائی نے بھی منصوبے کے انتظامی امور کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا ہے۔

منصوبہ مکمل ہونے کے بعد خیبرپختونخوا ملک کا پہلا صوبہ ہوگا جہاں اس نوعیت کے جدید اور عالمی معیار کے چارجنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے۔

KPK

EV Charging Station