Aaj News

2025 کا دوسرا سورج گرہن کب ہوگا؟

یہ فلکیاتی مظاہر کیا پاکستان میں دیکھا جا سکے گا؟
شائع 20 ستمبر 2025 09:49am

محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق سال 2025 کا دوسرا سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب رونما ہوگا۔

ماہرین کے مطابق سورج گرہن کا آغاز 21 ستمبر کو رات 10 بج کر 30 منٹ پر ہوگا اور 22 ستمبر کو رات 12 بج کر 42 منٹ کو اپنے عروج پرپہنچے گا۔ جبکہ گرہن کا اختتام رات 2 بج کر 54 منٹ پر متوقع ہے۔

AAJ News Whatsapp

یہ فلکیاتی مظاہر دنیا کے بعض حصوں میں دیکھا جا سکے گا، تاہم پاکستان میں یہ نظر نہیں آئے گا کیونکہ اس وقت ملک میں رات ہوگی۔

واضح رہے کہ سورج گرہن اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب چاند زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے اور سورج کی روشنی زمین تک پوری طرح نہیں پہنچ پاتی۔

چند روز قبل پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں شہریوں نے چاند گرہن کا دلکش نظارہ کیا تھا، جسے دیکھنے کے لیے لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Science and Technology

lifestyle