Aaj News

طالبان نے قطری ثالثی کے بعد برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا

افغان حکومت نے باربی اور پیٹر کو رواں سال فروری میں حراست میں لیا تھا
اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2025 07:07pm

افغانستان میں حراست میں لیے گئے بزرگ برطانوی جوڑے باربی اور پیٹر رینالڈز کو رہا کر دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا کہ قطر کی ثالثی سے دونوں کی رہائی ممکن ہوئی ہے، رہائی پانے والے جوڑے کو دوحہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

باربی رینولڈز نے طیارے میں سوار ہونے سے قبل کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ واپس آئیں گی ”اگر ہم کر سکیں“ اور مزید کہا کہ وہ افغان شہری ہیں۔ اس وقت، وہ اپنے بچوں اور خاندان سے دوبارہ ملنے کا منتظر ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قطر نے کئی مہینوں تک طالبان حکام کے ساتھ مذاکرات کئے، جس میں برطانیہ اور جوڑے کے خاندان کی بھی معاونت تھی۔

AAJ News Whatsapp

ایک حکومتی ذریعے کے مطابق، ”آٹھ مہینوں کی حراست کے دوران بیشتر وقت انہیں علیحدہ علیحدہ رکھا گیا، قطری سفارت خانہ کابل میں انہیں اہم مدد فراہم کرتا رہا، جس میں ڈاکٹر تک رسائی، دوا کی ترسیل اور ان کے خاندان سے باقاعدہ رابطہ شامل تھا۔“

قطر نے طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان میں قید غیر ملکیوں کی رہائی کے لیے کام کیا ہے اور اس سال کم از کم تین امریکیوں کی رہائی میں مدد کی ہے۔

افغان وزارت خارجہ نے X پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ جوڑے نے افغان قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، تاہم اس نے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ وزارت نے یہ بھی کہا کہ افغانستان ”شہریوں سے متعلق مسائل کو سیاسی یا تجارتی نقطہ نظر سے نہیں دیکھتا۔“

Taliban release

British couple

after Qatari mediation