قطر نے اسرائیلی حملے کیخلاف عالمی فوجداری عدالت سے رجوع کر لیا
قطر نے دوحا میں ہونے والے اسرائیلی حملے کیخلاف عالمی فوجداری عدالت سے رجوع کر لیا۔
اسرائیلی اخبار ’دی یروشیلم پوسٹ‘ کے مطابق قطر نے اسرائیل کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں قانونی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اقدام اسرائیلی افواج کی جانب سے دوحہ میں حماس رہنماؤں پر حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔
چیف مذاکرات کار محمد الخلیفی نے ہیگ میں عالمی فوجداری عدالت کے جج سے ملاقات کے بعد کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملے کا قانونی جواب دینا لازم ہے، اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
قطری مذاکرات کار محمد الخلیفی نے دوٹوک کہا کہ اسرائیل کے غیرقانونی اقدامات پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
قطری وفد نے ہیگ میں آئی سی سی کی نائب پراسیکیوٹر نزہت خان سے دو الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں اسرائیل کے خلاف مقدمے کے امکانات، قانونی نکات اور شواہد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر محمد الخلیفی اس قانونی مہم کی سربراہی کر رہے ہیں، جس کا مقصد اسرائیل کی کارروائی کو بین الاقوامی قانون کے تحت چیلنج کرنا ہے۔
یاد رہے کہ قطر طویل عرصے سے فلسطینی کاز کی حمایت کرتا آیا ہے اور اسرائیلی حملے کو دوحہ اپنی خودمختاری پر حملہ تصور کر رہا ہے۔ اس واقعے کے بعد خطے میں سفارتی سطح پر کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔