چمن میں پاک افغان بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 6 افراد جاں بحق
بلوچستان کے ضلع چمن میں پاک افغان بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق متعدد ہوگئے ہیں۔
چمن میں پاک افغان بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں6 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسا، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق مزید کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دھماکے کے بعد پولیس، سیکیورٹی ادارے اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، دھماکے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان حکومت نے چمن ٹیکسی اسٹینڈ پر بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق دھماکے کے بعد لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے تحت دھماکے کی نوعیت اور محرکات کا تعین کیا جارہا ہے، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
حکومت بلوچستان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں سے گریز کریں اور امن و امان کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ تحقیقات کو مؤثر اور جلد مکمل کیا جاسکے۔
Aaj English













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔