Aaj News

ٹیک آف سے قبل طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی، ویڈیو وائرل

طیارہ روانگی سے قبل ایک خوفناک حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا، تمام مسافر محفوظ رہے
شائع 17 ستمبر 2025 11:11pm
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

سوئس انٹرنیشنل ایئر لائنز کا طیارہ روانگی سے قبل ایک خوفناک حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا۔

سوئس انٹرنیشنل ایئر لائنز کے ایک مسافر طیارے کو ٹیک آف کے دوران اس کے انجن سے تیز آواز اور دھواں نکلنے کے باعث رکنا پڑا۔

عینی شاہدین اور ویڈیو فوٹیجز کے مطابق، جیسے ہی طیارہ رن وے پر ٹیک آف کے لیے تیز دوڑنا شروع کیا، اس کے ایک انجن سے اچانک شعلے نکلتے دکھائی دیے، جس کے بعد طیارہ فوری طور پر رک گیا۔ ایئر ٹریفک کنٹرول نے پائلٹ کو آگاہ کیا کہ فائر بریگیڈ روانہ کر دی گئی ہے اور انجن کی حالت کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

AAJ News Whatsapp

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے واقعے کے بعد کچھ دیر کے لیے ایئرپورٹ پر دیگر پروازوں کی آمد عارضی طور پر روک دی گئی۔

سوئس ایئر لائن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں طیارے میں موجود 223 مسافر اور 13 افراد پر مشتمل عملہ مکمل طور پر محفوظ رہے۔

حکام کے مطابق انجن میں خرابی کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور یہ ممکن ہے کہ کسی تکنیکی خرابی کے باعث انجن سے وقتی طور پر شعلہ نکلا ہو۔

ایک مسافر مولی فررر نے میڈیا کو بتایا کہ ”ہم رن وے پر تقریباً آدھا راستہ طے کر چکے تھے کہ اچانک ایک دھماکے جیسی آواز آئی اور طیارہ جھٹکے سے رکا۔ پھر ہم نے محسوس کیا کہ طیارہ تیزی سے بریک لگا رہا ہے اور رن وے پر پھسلتا ہوا رکا۔“

مولی نے مزید بتایا کہ واقعے کے فوری بعد کچھ دیر تک مسافروں کو اطلاع نہیں دی گئی، لیکن جب سائرن اور ایمبولینسز کی آوازیں سنائی دیں تو کچھ افراد میں خوف پھیلنا شروع ہوا۔ تاہم انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ یہ خرابی پرواز سے پہلے ہی پکڑ لی گئی، جس سے ہنگامی لینڈنگ کی نوبت نہیں آئی۔

VIDEO GOES VIRAL

Catches Fire

Plane engine

before takeoff

Swiss Airline