ایبٹ آباد: محکمہ وائلڈ لائف نے آبادی میں گھومنے والے تیندوے کو پکڑ لیا
تیندوے نے علاقے میں موجود مال مویشیوں کو ہلاک کردیا جس کی وجہ سے خوف و ہراس پھیل گیا
ایبٹ آباد میں محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی کے دوران ایک خطرناک اور خونخوار تیندوے کو کئی دنوں سے آبادی میں گھومنے کے بعد قابو کر کے پنجرے میں ڈال دیا گیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق، تیندوے نے علاقے میں موجود متعدد مال مویشیوں کو ہلاک کیا تھا جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
چند روز تک آبادی میں آزاد گھومنے والے تیندوے کو محکمے کی ٹیم نے محتاط اور محفوظ طریقے سے پکڑ کر پنجرے میں بند کر دیا۔
محکمہ وائلڈ لائف نے بتایا کہ تیندوے کو بعد ازاں انسانی آبادی سے دور محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا تاکہ مزید نقصان نہ ہو۔
Abbottabad
Wildlife Department
captures leopard
roaming in population
مقبول ترین
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔