Aaj News

شیر خوار بچے کے رونے کی آواز بالغ افراد کے لیے فائدہ مند؟ دلچسپ تحقیق

بچوں کی آوازوں میں نہاتے وقت اور ڈاکٹر سے ویکسین لگواتے وقت رونے کی آوازوں میں فرق تھا۔
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2025 09:25am

کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہے کہ جب کوئی بچہ روتا ہے تو آپ کا چہرہ سرخ ہو جاتا ہے یا آپ خود بے چین ہو جاتے ہیں؟ اب سائنس نے اس کے پیچھے چھپی حقیقت بتا دی ہے۔

جنرل آف دی روئل سوسائٹی رپورٹ اور یونیورسٹی آف سینٹ ایٹین یونیورسٹی کے محققین کے مطابق، بچوں کے رونے، خاص طور پر درد سے رونے کی آوازیں بالغوں کے چہرے کا درجہ حرارت بڑھا سکتے ہیں اور ہمارے جسم کو فوری طور پر متحرک کر سکتے ہیں، چاہے ہم اس پر سوچ بھی نہ رہے ہوں۔

بچے کے رونے میں صرف شور نہیں بلکہ ایک ’انتہائی طاقتور پیغام‘ ہیں۔ زبان کے بغیر، یہ ننھے معصوم اپنی ضرورت اور تکلیف بتانے کے لیے چیختے ہیں۔ اور جب وہ واقعی درد میں ہوتے ہیں، تو ان کی آواز میں پیدا ہونے والے ”نان لینیئر فینومینا“ (NLP) یعنی کھردری، غیر متوقع اور اتار چڑھاؤ والی آوازیں بالغوں کی توجہ فوراً اپنی طرف کھینچ لیتی ہیں۔

محققین نے 41 بالغ افراد کو 23 مختلف بچوں کے رونے کی حقیقی آوازیں سنائی گئیں، جو نہانے یا ویکسین لگوانے کے دوران ریکارڈ کیے گئے تھے۔ یہ ریکارڈنگز 16 مختلف بچوں کی تھیں، جو یا تو نہاتے وقت تھوڑی بے چینی محسوس کر رہے تھے یا ڈاکٹر سے ویکسین لگواتے وقت درد میں تھے۔ ’تھرمل کیمرا‘ کی مدد سے یہ دیکھا گیا کہ زیادہ شدید اور کھردری رونے والے بچوں نے بالغوں کے چہرے کو زیادہ گرم کر دیا، اور یہ اثر مرد اور خواتین میں یکساں تھا۔ شرکاء نے خود بھی درد والے رونے اور معمولی ناراحتی والے رونے میں فرق محسوس کیا۔

یہ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ انسان فطری طور پر بچوں کے درد کو پہچاننے اور فوراً جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ردعمل لاعلمی میں بھی ہمارے جسم میں پیدا ہوتا ہے، ہمارے چہرے کی حرارت، دل کی دھڑکن اور اعصابی نظام فوراً حرکت میں آ جاتے ہیں۔

AAJ News Whatsapp

محققین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں یہ تحقیق والدین یا بچوں کے ساتھ زیادہ تجربہ رکھنے والے افراد میں جسمانی ردعمل کو سمجھنے میں مدد دے سکتی ہے۔ اور یہی معلومات ’طبی ماہرین کو بچوں کے درد کو بہتر انداز میں ناپنے اور علاج کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہیں۔‘

ننھے بچوں اور نونہالوں کے پیچھے چھپی یہ آوازیں صرف شور نہیں، بلکہ ہماری انسانی فطرت کی ایک حیرت انگیز جھلک ہیں۔ ہمارے دل اور جسم کو فوراً حرکت میں لے آنے والا ایک قدرتی الرٹ۔

study says

Crying babies

heat up your face