Aaj News

آپریشن سندور میں ناکامی کے بعد مودی کا جنگی جنون بے قابو، مزید جنگی ہتھیار خریدنے میں مصروف

مزید 114رافیل طیارے خریدنے کی تیاری، طیاروں میں مختلف ہتھیار اور 60 فیصد تک دیسی مواد ہو سکتا ہے، رپورٹ
شائع 14 ستمبر 2025 06:50pm

آپریشن سندور کی ناکامی کے بعدمودی کا جنگی جنون بے قابو ہوگیا ہے اوربھارت مزید جنگی ہتھیار خریدنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

رپورٹ کے مطابق آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد سیاسی بحران میں ڈوبی مودی سرکار کے نت نئے حربے ناکام ہو رہے ہیں جب کہ معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں 6 رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد نئے طیارے بھارت کی مجبوری ہیں۔

بھارتی اخبار’’ دی ٹریبیون ’’نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ بھارتی فضائیہ نے دفاعی معاہدے میں مزید 114رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری پر زور دیا ہے۔

AAJ News Whatsapp

رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ نے مزید 114رافیل طیاروں کی خریداری کی تجویز وزارت دفاع کو پیش کی ہے۔ بھارتی فضائیہ ایسے طیارے چاہتی ہے جو ملٹی رول آپریشنز کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

دی ٹریبیون نے کہا کہ بھارتی وزارت دفاع ٹینڈر کی بجائے براہ راست فرانسیسی رافیل کا انتخاب کرے گی، جیٹ طیارے’’میڈ ان انڈیا‘’اسکیم کے تحت بھارت میں بنائے جائیں گے۔

رافیل بنانے والی کمپنی ڈیسالٹ ایوی ایشن ایک بھارتی فرم کی شراکت میں ہے جس پر تقریبا 2کھرب روپے سے زیادہ کی لاگت متوقع ہے جو بھارت کے بڑے دفاعی سودوں میں سے ایک ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق طیاروں میں مختلف ہتھیار اور 60 فیصد تک دیسی مواد ہو سکتا ہے۔ ایم۔ 88 انجن بنانے والی سافران کمپنی نے حیدرآباد میں انجن مرکز کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی فضائیہ کو فوری طور پر نئے جیٹ طیاروں کی ضرورت ہے۔

نئے طیاروں کی خریداری پاکستان کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی کا اعتراف ہے۔ مودی حکومت جنگی ہتھیاروں کی خریداری کے ذریعے عوام کا پیسہ اپنی ناکامیاں چھپانے میں لگا رہی ہے۔

آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد سیاسی بحران میں پھنسی مودی حکومت کے نت نئے ہتھکنڈے ناکام ہو رہے ہیں، جبکہ معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں 6رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد نئے طیارے بھارت کی مجبوری ہیں۔

india

IAF pushes

for 114 more Rafale

jets in biggest ever

defence deal