Aaj News

سیاست سے بالاتر ہوکر کام کیا ہے، معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ

اس وقت سب اہم چیز سیلاب متاثرین کی بحالی ہے، محمد اورنگزیب
شائع 14 ستمبر 2025 01:44pm

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے نقصانات کے تخمینے کے لیے کمیٹی بنائی ہے، (انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ) آئی ایم ایف سے بھی سیلاب متاثرین کی بحالی ہر بات کریں گے۔

محمد اورنگزیب نے آج کمالیہ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بجلی کے بل معطل کرکے متاثرین کو ریلیف فراہم کیا ہے، اس وقت سب اہم چیز سیلاب متاثرین کی بحالی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے بہترین ریسکیو اینڈ ریلف آپریشن ہوا ہے، متاثرہ علاقوں سے پانی کم ہونا شرع ہوگیا ہے، سیلاب سے سڑکیں اور پل متاثر ہوئے ہیں۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے گفتگو میں کہا کہ سیاست سے بالاتر ہوکر کام کیا ہے، ملک ترقی کر رہا ہے بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے اور معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

AAJ News Whatsapp

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے بجلی کے بل ادا کرنا آسان نہیں ہے، اس وقت اہم چیز متاثرین کی امداد ہے۔

محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی ڈیکلیئر کی جاچکی ہے، ایمرجنسی کے تحت جو کرنا پڑا ہم کریں گے۔

Finance minister

mohammad aurangzeb

visit kamalia

flood affected people