لاہور میں مضرِ صحت دہی بھلے کھانے سے 2 افراد جاں بحق، ایک کی حالت تشویش ناک
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع
لاہور کے علاقے ہنجروال میں مضرِ صحت دہی بڑے کھانے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 56 سالہ محمد اشرف اور 30 سالہ محمد سجاد شامل ہیں جبکہ 24 سالہ علی شیر کی طبیعت ناساز ہے اور وہ اسپتال میں وینٹی لیٹر پر زیرِعلاج ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
Lahore Incident
Harmful
dahi baray
2 people died eating dahi baray
مقبول ترین
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔