Aaj News

حوثیوں کا اسرائیل پر میزائل حملہ، حساس مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

میزائل کلسٹر بم سے لیس تھا، تل ابیب اور گرد و نواح میں سائرن بج اٹھے
شائع 13 ستمبر 2025 07:18pm

یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر ایک اور میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے جس میں کلسٹر بم وارہیڈ شامل تھا۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ حوثیوں نے اسرائیل پر ہونے والے بیلسٹک میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کی اور کہا کہ انہوں نے تل ابیب میں کئی حساس اہداف کو کلسٹر بم وارہیڈ والے میزائل سے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ان کے ڈیفنس سسٹم نے میزائل حملے کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔ تاہم اس نے اس دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا کہ میزائل کلسٹر بم وارہیڈ سے لیس تھا۔

میزائل حملے میں جانی و مالی نقصانات کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی لیکن حملہ صبح تقریباً 3:45 بجے تل ابیب اور وسطی اسرائیل کے متعدد شہروں اور کمیونٹیز میں سائرن بجنے کا باعث بنا۔

واضح رہے کہ حوثیوں نے حالیہ ہفتوں میں اسرائیل پر کلسٹر بم وارہیڈز والے کئی میزائل داغے ہیں جسے اسرائیلی فوج ناکام بنانے کا دعویٰ کر چکی ہے۔

missile attack

on Israel

Houthis launch

claim to target sensitive sites