Aaj News

امریکا کا 32 اداروں کو تجارتی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ، چین کی مذمت

امریکی اقدامات بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے منافی ہیں۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ
شائع 13 ستمبر 2025 09:14am

امریکا نے 32 اداروں کو تجارتی پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے جس پر چین نے سخت مذمت کی ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے حوثیوں کی فنڈ ریزنگ، اسمگلنگ اور حملوں کی کارروائیوں میں مدد فراہم کرنے والے 32 افراد اور اداروں پر پابندی عائد کردی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والے 23 ادارے چین سے تعلق رکھتے ہیں۔ بھارت، ایران، ترکیہ اور یو اے ای کے ادارے بھی فہرست میں شامل ہیں۔

AAJ News Whatsapp

چین کی جانب سے یمن کے حوثیوں کو نشانہ بنانے کے لیے امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندی کی مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا امریکی اقدامات بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے منافی ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزارت خزانہ نے گروپ آف سیون اور یورپی یونین کے اتحادیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ چین اور بھارت کے تجارت پر روسی تیل کی خریداری روکنے کے لیے معنی خیز محصولات عائد کریں۔

united states of america

32 organization sanction

china busrt on U.S