Aaj News

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ پر پابندی کی درخواست، بھارتی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ آگیا

جنگ کے محاذ میں شکست کے بعد بھارتی کھیل کے میدان میں خوفزدہ ہونے لگے
اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2025 07:07pm

کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی انتہا پسندوں کو منہ کی کھانا پڑگئی ہے کیوں کہ بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیا کپ 2025 میں پاک بھارت میچ پر پابندی کی انتہا پسندوں کی درخواست مسترد کردی ہے۔

پاک بھارت جنگ کے محاذ میں شکست کے بعد بھارتی کھیل کے میدان میں خوفزدہ ہونے لگے۔ ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد سے بھارتی انتہا پسند حلقوں کی جانب سے پاک بھارت میچ کی مخالفت جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچ پر پابندی کے لیے انتہا پسند سپریم کورٹ جا پہنچے اور درخواست دائر کردی۔

درخواست میں 14 ستمبر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ پر پابندی لگانے اور اسے غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی۔

یہ درخواست قانون کے 4 طلبہ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ جنگ کے پیش نظر بھارت اور پاکستان کے درمیان میچز نہیں کھیلے جانے چاہئییں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ یہ میچ آئین کے آرٹیکل 21 کی خلاف ورزی ہے، جو بھارتی شہریوں کے لیے زندگی اور ذاتی آزادی کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔

AAJ News Whatsapp

جسٹس جے کے مہیشوری اور وجے بشنوئی پر مشتمل بینچ نے اس معاملے کی سماعت کرنے سے بھی انکار کردیا اور انہوں نے ریمارکس میں صرف اتنا کہا کہ ’یہ صرف ایک میچ ہے‘۔

جس کے بعد اب بھارتی انتہا پسندوں کو منہ کی کھانا پڑگئی ہے کیوں کہ بھارتی سپریم کورٹ نے انتہا پسندوں کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ منسوخ نہیں ہوگا، میچ روکنے سے کیا ہوگا؟ میچز جاری رہنے چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 14 ستمبر کو دبئی میں میچ شیڈول ہے۔ دونوں ٹیموں کی دوسرے راؤنڈ میں رسائی کی صورت میں دو اور فائنل میں رسائی کی صورت میں تیسرا مقابلہ بھی متوقع ہے۔

indian supreme court

asia cup t20

indian extremists

asia cup 2025

India Pakistan Asia Cup 2025