Aaj News

اب تک کا سب سے پتلا آئی فون متعارف، نئے فیچرز کیا ہیں؟

ایپل کی نئی واچز میں واچ سیریز 11، ایس ای 3 اور الٹرا 3 شامل ہیں۔
اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2025 01:21pm

ایپل نے اپنی سالانہ تقریب کے دوران اپنی نئی پروڈکٹس متعارف کرادی ہیں جن میں آئی فون 17 سیریز، نیا آئی فون 17 ایئر، ایئرپوڈز پرو 3 اور نئی واچز شامل ہیں۔ یہ ڈیوائسز 19 ستمبر سے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔

اس بار سب سے زیادہ توجہ آئی فون 17 ایئر پر رہی، جو اب تک کا سب سے پتلا آئی فون ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایپل کا سب سے پتلا فون ”آئی فون 17 ایئر“ جس کی موٹائی صرف 5.6 ملی میٹر ہے۔ اس کی قیمت 1000 ڈالرہے جو پاکستانی روپوں میں تقریبا 2 لاکھ 85 ہزار ہے۔ یہ فون طاقتور A19 پرو پروسیسر کے ساتھ آتا ہے اور صرف eSIM کو سپورٹ کرتا ہے۔ یہ چار رنگوں میں دستیاب ہوگا: اسپیس بلیک، کلاؤڈ وائٹ، لائٹ گولڈ اور اسکائی بلیو۔

آئی فون 17

معمول کا آئی فون 17 کی قیمت 800 ڈالرزہے۔ (پاکستانی روپوں میں قیمت 2 لاکھ 28 ہزار ہے) اب 6.3 انچ بڑی اسکرین اور 120 ہرٹز ڈسپلے کے ساتھ آئے گا۔ اس میں 48 میگا پکسل کا نیا کیمرہ اور بہتر فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون کا اسٹارٹ بیس ماڈل 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہوگا۔

آئی فون 17 پرو اور پرو میکس

پرو ماڈل کی قیمت 1,100 ڈالر ہے جو پاکستانی روپوں میں تقریبا 3 لاکھ 14 ہزار سے شروع ہوتی ہے۔ جو کہ پچھلے ورژن سے 100 ڈالر زیادہ ہے۔ اس میں نئی ایلومینیم باڈی، طاقتور کیمرہ سسٹم اور بہتر کولنگ ٹیکنالوجی دی گئی ہے تاکہ ہیوی گیمز یا کام کے دوران فون زیادہ گرم نہ ہو۔

پرو میکس ماڈل میں 2 ٹیرا بائٹ تک اسٹوریج دستیاب ہوگی۔ جس کی قیمت 1200 ڈالرز ہے جو پاکستانی روپوں میں 3 لاکھ 42 ہزار بنتے ہیں۔

ایئرپوڈز پرو 3

ایپل کے نئے ایئرپوڈز زیادہ بہتر نوئز کینسلیشن کے ساتھ آتے ہیں۔ ان میں دل کی دھڑکن چیک کرنے کا فیچر اور لائیو ٹرانسلیشن بھی شامل ہے۔ ایک چارج پر 8 گھنٹے چلتے ہیں۔ قیمت 249 ڈالر(71 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

ایپل واچ

ایپل نے نئی واچز بھی متعارف کرائی ہیں جن میں واچ سیریز 11 (399 ڈالر) تقریبا 1 لاکھ 14 ہزار پاکستانی روپے، ایس ای 3 (249 ڈالر) 71 ہزار پاکستانی روپے اور الٹرا 3 (799 ڈالر) تقریبا 2 لاکھ 28 ہزار روپے شامل ہیں۔

نئی واچز میں بلڈ پریشر الرٹ اور سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی جیسے فیچرز دیے گئے ہیں۔ تاہم بلڈ پریشر والا فیچر ابھی امریکی ادارے کی منظوری کا منتظر ہے۔

iPhone 17 Pro Max

Launched