Aaj News

ڈونلڈ ٹرمپ کی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے حماس کو آخری وارننگ

اسرائیل نے میری پیش کردہ شرائط قبول کرلی ہیں، امریکی صدر کا "ٹروتھ سوشل" پر بیان
شائع 08 ستمبر 2025 12:31am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو اسرائیلی مغویوں کی رہائی کے لیے آخری وارننگ دے دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”سب چاہتے ہیں کہ یہ جنگ ختم ہو اور یرغمالی افراد بخیروعافیت اپنے گھروں کو واپس آئیں“۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق ان کی پیش کردہ شرائط کو قبول کر لیا ہے، اور اب تمام تر توجہ حماس پر ہے۔

AAJ News Whatsapp

ٹرمپ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اگر حماس نے یہ شرائط تسلیم نہ کیں تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے اور یہ ان کی ”آخری وارننگ“ ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا “سب چاہتے ہیں کہ یرغمالی گھر واپس آئیں، سب چاہتے ہیں کہ یہ جنگ ختم ہو۔ اسرائیل نے میری شرائط قبول کرلی ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ “ اب وقت ہے کہ حماس بھی تسلیم کرے۔ میں پہلے ہی حماس کو خبردار کرچکا ہوں کہ انکار کی صورت میں کیا نتائج ہوں گے — یہ میری آخری وارننگ ہے، اس کے بعد کچھ نہیں ہوگا۔“

ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو امن کے قیام میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے والا لیڈر قرار دیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس عمل کی حمایت کرے۔

Donald Trump

Everyone wants

the hostages

to come home