7 ستمبر یومِ فضائیہ؛ جب شاہینوں نے جرات، بہادری کے ساتھ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا
آج ملک بھر میں یومِ فضائیہ جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ سات ستمبر 1965 کی جنگ میں آج کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات، بہادری کی تاریخ رقم کی اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا تھا اور پاک بھارت جنگ میں کامیابی اپنے نام کی تھی۔
1965 کی جنگ میں ایم ایم عالم نے شجاعت اور بہادری کی ایسی تاریخ رقم کی تھی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔
اپنی ہوا بازی کے کارناموں سے اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیے تھے اور دشمن بھارت کے پانچ جنگی طیارے ایک منٹ میں زمین پر مار گرائے تھے۔
آج پاک فضائیہ کے شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشان حیدر کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جائے گا۔
وزیراعظم کا پاک فضائیہ کو خراج تحسین
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یومِ فضائیہ پر پیغام جاری کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فخر ہے کہ پاک فضائیہ نے فضائی جنگی معرکوں میں اپنی دھاک بٹھائی۔
پاک فضائیہ کی ناقابل تسخیر کثیر الجہتی جنگی صلاحیتیں ان کی جدت کا ثبوت ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے ثابت کیا کہ دشمن کبھی جذبے کو شکست نہیں دے سکتا۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے معرکہ حق بنیان مرصوص میں فیصلہ کن کردارادا کیا۔ پاک فضائیہ نے دشمن کو چاروں شانے چت کرکے دنیا کو حیرت زدہ کر دیا۔
صدر آصف علی زرداری کا پیغام
یوم فضائیہ کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قوم اپنے شہداء اورغازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے شجاعت اور بہادری کی تاریخ رقم کی۔
صدر زرداری کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کیا ہے اور معرکہ حق بنیان المرصوص میں بھی فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے معرکہ حق بنیان المرصوص میں فیصلہ کن کردار ادا کیا، فضائیہ نے دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا، قوم کو پاک فضائیہ کے جوانوں کی صلاحیتوں پر فخر ہے۔
صدر مملکت نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے اپنی شاندارپیشہ ورانہ مہارت سے دنیا کو حیران کیا، پاک فضائیہ کی جدید صلاحیتیں قومی دفاع کی ضمانت ہیں، اور ملک کی فضائی حدود اور سالمیت کا ہمیشہ بھرپوردفاع کیا۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا خطاب
پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اسلام آباد میں ائرہیڈکوارٹرز میں یوم فضائیہ کی مرکزی تقریب سے خطاب میں کہا کہ معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں حاصل کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان ائرفورس فضائی دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے خطاب میں کہا شہدا کی قربانیاں ہماری قوم کا عظیم سرمایہ ہیں۔ پاک فضائیہ ہمشیہ کشمیری بھائیوں کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے، پاک فضائیہ خلا، الیکٹرانک وارفیئر، سائبر ٹیکنالوجی اور ملکی دفاعی پیداوار کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرے گی۔
تقریب کے اختتام پر چیف آف ائر اسٹاف نے یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔