برطانیہ میں اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی کا پلانٹ بند

بریسٹول میں واقع فیکٹری کو فلسطین ایکشن نامی گروپ نے متعدد بار احتجاجی مظاہروں اور براہ راست کارروائیوں کا نشانہ بنایا تھا
شائع 06 ستمبر 2025 06:14pm

برطانیہ میں فلسطینی حمایتی گروپ کی جانب سے احتجاج کے بعد اسرائیلی ہتھیار بنانے والی کمپنی نے اپنا پلانٹ بند کردیا۔

برطانوی اخبار ”دی گارجین“ کے مطابق اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنی ایلبٹ سسٹمز کی برطانیہ کے شہر بریسٹول میں واقع فیکٹری بند کر دی گئی ہے۔ یہ وہی فیکٹری ہے جسے فلسطین ایکشن نامی گروپ نے متعدد بار اپنے احتجاجی مظاہروں اور براہ راست کارروائیوں کا نشانہ بنایا تھا۔

ذرائع کے مطابق یہ تنصیب ایزٹیک ویسٹ بزنس پارک میں قائم تھی، جہاں گزشتہ ماہ یکم جولائی کو بھی فلسطین ایکشن نے احتجاج کیا تھا۔ چند روز بعد برطانوی حکومت نے اس گروپ پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی لگا دی۔

AAJ News Whatsapp

ایلبٹ سسٹمز اسرائیل کی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنی ہے جو اسرائیلی فوج کو ڈرون اور دیگر جنگی ٹیکنالوجی فراہم کرتی ہے، جنہیں غزہ پر حملوں میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیکٹری پر اب سناٹا طاری ہے اور صرف ایک سیکیورٹی گارڈ موجود پایا گیا۔ کمپنی نے بندش پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

پچھلے سال کمپنی کو برطانیہ میں 4.7 ملین پاؤنڈ کا نقصان ہوا، جب کہ اس سے پچھلے سال منافع تھا۔ فلسطین ایکشن نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد اپنی مہم تیز کر دی تھی۔

Israeli arms

company closes

plant in UK

after Palestinian group protests