Aaj News

بھارت ایک سے دو ماہ میں مذاکرات کی میز پر آکر صدر ٹرمپ سے معافی مانگے گا، امریکی وزیر کا دعویٰ

بھارت کو روس سے تیل خریدنا بند کرنا ہوگا ورنہ 50 فیصد ٹیرف برداشت کرے
شائع 06 ستمبر 2025 03:40pm

امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لوٹنک نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت ایک سے دو ماہ میں مذاکرات کی میز پر آکر صدر ٹرمپ سے معافی مانگے گا کیونکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کے عائد کردہ نئے محصولات (Tariffs) کے اعلان کے بعد روس اور چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیا ہے۔

امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لوٹنک نے ’بلومبرگ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف ہٹانے کے لیے تین شرائط بھی رکھ دی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کو روس سے تیل خریدنا بند کرنا ہوگا، برکس اتحاد چھوڑنا ہوگا اور امریکا کی حمایت کرنا ہوگی ورنہ 50 فیصد ٹیرف برداشت کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پھر یہ فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ میں ہو گا کہ وہ مودی کے ساتھ کیسے نمٹتے ہیں۔ ہم یہ فیصلہ انہیں پر چھوڑتے ہیں، اسی لیے کیونکہ وہ صدر ہیں۔

President Donald Trump

howard lutnick