Aaj News

ملک میں انٹرنیٹ سروس متاثر، ترجمان پی ٹی سی ایل نے وجہ بتا دی

پاکستانی صارفین کو مصروف اوقات میں رفتار کی کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
شائع 06 ستمبر 2025 10:49am

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ہے جس حوالے سے ترجمان پی ٹی سی ایل (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ) کا بیان سامنے آیا ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق سعودی عرب کے قریب سمندر میں سب میرین کیبلز کٹ گئی ہے، جس ک باعث سب میرین نظام جزوی طور پر متاثر ہوگیا ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ پاکستانی صارفین کو مصروف اوقات میں انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

AAJ News Whatsapp

ان کا کہنا ہے کہ مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، مقامی ٹیمیں متبادل بینڈوڈتھ کا انتظام کر رہی ہیں۔

ترجمان پی ٹی سی ایل نے مزید کہا ہے کہ صارفین کے تعاون اورصبر و تحمل کے لیے شکر گزار ہیں۔

internet service down

ptcl statement