Aaj News

عدالتی سال کا آغاز، جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان کے سامنے 6 سوال رکھ دیے

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔
شائع 05 ستمبر 2025 11:58pm

سپریم کورٹ کے نئے عدالتی سال سے قبل جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کے نام ایک اور خط سامنے آ گیا، جس میں انہوں نے چھ اہم سوالات اٹھا دیے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس صاحب، آپ کے بعد سب سے سینئر جج ہونے کے ناطے ادارے کی ذمہ داری سمجھتے ہوئے خط لکھ رہا ہوں۔ متعدد خطوط کے باوجود آپ کی جانب سے کوئی تحریری یا زبانی جواب نہیں ملا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے چھ سوالات میں کہا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا، سپریم کورٹ رولز کی منظوری فل کورٹ کے بجائے سرکولیشن سے کیوں دی گئی۔

AAJ News Whatsapp

انھوں نے خط میں یہ بھی کہا کہ اختلافی نوٹ سے متعلق پالیسی میں انفرادی مشاورت کیوں کی گئی، ججز کی چھٹیوں پر جنرل آرڈر کیوں جاری ہوا، 26ویں ترمیم پر فل کورٹ کیوں تشکیل نہ دیا گیا اور ججز کو خودمختاری دینے کے بجائے کنٹرولڈ فورس کے طور پر کیوں پروان چڑھایا جا رہا ہے۔

متن کے مطابق خط میں مزید کہا گیا کہ ججز روسٹر بغیر مشاورت کے دستخط کے لیے بھیجے جاتے ہیں۔ سینئر ججز کو دو رکنی جبکہ جونیئر ججز کو تین رکنی بینچز دیے جا رہے ہیں، اہم قومی نوعیت کے مقدمات سینئر ججز کے سامنے مقرر نہیں کیے جاتے اور سینئر ججز کو کارکردگی کے بجائے سائیڈ لائن کر کے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

Supreme Court

justice mansoor ali shah

chief justice yahya afridi