راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل ویز کھول دیے گئے
راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہوگئی جس کے باعث اسپل ویز کھول دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار سات سو باون فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی آخری حد 1752 فٹ ہے۔
پانی کی سطح 1752 فٹ تک پہنچنے پر اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیم کے اسپل ویز کھولنے سے قبل سائرن بجا کر لوگوں کو مطلع کیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ پانی کے اخراج کی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ راول ڈیم کی قریبی آبادیوں کو محتاط رویہ اپنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
ڈیم انتظامیہ اور مقامی حکام نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔ تاکہ کسی بھی قسم کے ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔