جنوبی ایشیائی ملک کا فیس بک سمیت کئی پلیٹ فارمز بند کرنے کا اعلان

یہ رجسٹریشن نہ کرنے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی رسائی، نفرت انگیزی اور سائبر جرائم روکنے کے لیے کیا گیا
شائع 04 ستمبر 2025 10:45pm

جنوبی ایشیائی ملک نیپال نے فیس بک، ایکس، یوٹیوب سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک کرنے کا اعلان کر دیا۔

نیپالی حکومت نے اعلان کیا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں نے ریاستی رجسٹریشن شرائط پوری نہیں کیں جس پر غیر رجسٹرڈ پلیٹ فارمز آج سے غیرفعال کیے جائیں گے۔

نیپالی وزیر آئی ٹی پرتھوی سبا گروُنگ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو موقع دیا مگر کمپنیوں نے نظرانداز کیا، فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ، یوٹیوب، ایکس، ریڈٹ اور لنکڈاِن رجسٹریشن میں ناکام رہے۔

AAJ News Whatsapp

نیپال میں 2023 کی ہدایت کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا رجسٹر ہونا لازمی ہے۔

امریکا، یورپی یونین، برازیل اور آسٹریلیا بھی سوشل میڈیا پر سخت ریگولیشن نافذ کر رہے ہیں۔ چین میں سوشل میڈیا پر سخت سینسرشپ اور لائسنسنگ کنٹرول پہلے سے نافذ ہیں۔

South Asian country

announces closure

several platforms

including Facebook