پاکستان ریلوے نے سیلاب کے باعث 2 ٹرینیں معطل کردیں
معطل کی گئی ٹرینوں کے مسافروں کو دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، ریلوے حکام
پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورت حال کے باعث 2 ٹرینیں معطل کردی ہیں۔
ترجمان کے مطابق پاکستان ریلوے نے مسافروں کی کم تعداد کے باعث 2 ٹرینں کی معطل کی ہیں، ٹرینیں مون سون بارشوں اور سیلابی صورت حال کے باعث معطل کی گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے لاہور قراقرم ایکسپریس آج منسوخ رہے گی، کراچی سے پشاور خوشحال خان خٹک ایکسپریس 4 ستمبر تک معطل رہے گی۔ اسی طرح کراچی سے لاہور شاہ حسین ایکسپریس 6 ستمبر تک معطل رہے گی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ معطل کی گئی ٹرینوں کے مسافروں کو دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
Pakistan Railways
monsoon rains
Pakistan Floods
train suspend
Floods 2025
مقبول ترین
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔