Aaj News

امریکا کا کئی کیٹیگریز میں ویزا کی مدت محدود کرنے کا فیصلہ

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا کی مدت محدود کی جائے گی
اپ ڈیٹ 28 اگست 2025 12:06pm

ٹرمپ انتظامیہ نے کئی کیٹیگریز میں ویزا کی مدت محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا کی مدت محدود کی جائے گی۔ انیس سو اٹھہتر سے ایف ویزا کے حامل غیر ملکی طلبہ کو لامتناہی وقت تک قیام کی اجازت تھی۔

محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق طلبہ و دیگر کو لامتناہی قیام کی اجازت سے امریکی شہریوں کو نقصان ہوا، قانون منظور ہوا تو غیرملکی طلبہ کا قیام اسٹڈی پروگرام کی مدت تک محدود ہوگا۔

ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ قانون منظور ہوا تو غیر ملکی طلبا 4 سال سے زیادہ امریکا میں نہیں رہ سکیں گے جبکہ غیر ملکی میڈیا کے نمائندے ابتدائی طور پر دو سو چالیس روز قیام کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ غیر ملکی طلبہ، میڈیا نمائندگان کو ریگولر جانچ پڑتال سے گزرنا ہوگا۔

visa policy

Foreign Students

President Donald Trump

U.s plans

exchange visitors

media representatives