امریکا نے چین کی اے آئی کا کامیابی سے مقابلہ کیا، ٹرمپ کا دعویٰ

اب امریکا ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر حالت میں ہے، ٹرمپ
شائع 22 اگست 2025 09:44am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا الیکٹرک جہاز بنانے پر کام کر رہا ہے، ہم نے چین کی اے آئی کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ ماہ کے دوران سترہ ٹریلین کی سرمایہ کاری امریکا لایا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، قطر اور یو اے ای سے پانچ ٹریلین ڈالر سرمایہ کاری کریں گے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایک سال قبل امریکا کی حالت انتہائی خراب تھی۔ اب امریکا ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر حالت میں ہے۔

U.S Competed

chinese AI