Aaj News

مظفرآباد: بھارتی خفیہ ایجنسی کو جی پی ایس لوکیشن فراہم کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

ملزم کے خلاف مظفرآباد کے تھانہ صدر میں 23 جولائی کو ایف ایم آئی آر درج کی گئی تھی۔
شائع 21 اگست 2025 11:03am

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بھارتی خفیہ ایجنسی کو بلال مسجد کی جی پی ایس لوکیشن فراہم کرنے کے الزام میں راولاکوٹ کا شہری عبید جہانگیر گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے 6 مئی کی رات کو مظفرآباد کی بلال مسجد پر میزائل داغ کر حملہ کیا تھا۔ سی ٹی ڈی نے مظفرآباد میں چھاپہ مار کر ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ملزم عبید جہانگیر کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کے خلاف مظفرآباد کے تھانہ صدر میں 23 جولائی کو ایف ایم آئی آر درج کی گئی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق راولاکوٹ کا رہائشی عبید جہانگیر بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کر رہا تھا جس نے اہم حساس تنصیبات کی تصاویر خفیہ ملکی راز اطلاعات دشمن ملک کی ایجنسی کو فراہم کیے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے بلال مسجد کی جی پی ایس لوکیشن، تصاویر بذریعہ واٹس ایپ ماڈرن ڈیوائسز ، حساس مقامات کی تصاویر بھارتی ایجنسی کو فراہم کرنے کے عوض بھاری رقوم حاصل کی۔

عبید جہانگیر کیخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ دفعہ 3/3a کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ دوران تفتیش ملزم سے اہم انکشافات کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

Muzaffarabad

indian secret intelligence agency