کراچی میں تعلیمی ادارے دوسرے روز بھی بند، آج بھی بارش متوقع
مزید بارش کے پیش نظر کراچی میں دوسرے روز بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹی فیکشن جاری کیا۔
نوٹی فکیشن میں موسم کی صورتحال کے پیش نظر آج تمام سرکاری اور نجی اسکول اور کالجز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا۔
کراچی میں ایک بار پھر تیز بارش، مختلف شاہراہوں پر گاڑیاں پھنس گئیں، اموات کی تعداد 19 ہوگئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا سلسلہ تئیس اگست تک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں آج بھی مزید بارش کی پیشگوئی
شہر قائد میں آج پھر سے بادل برسنے کو تیار ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں ایک بار پھر تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔
ہوا کا کم دباؤ آج بھی شدت کے ساتھ فعال ہے اور سندھ بھر خصوصاً کراچی میں دوپہر سے شام اور رات کے دوران گرج چمک، آندھی اور شدید بارش کی توقع ہے۔
گزشتہ روز بھی مختلف علاقوں میں تیز بارش نے نظامِ زندگی کو درہم برہم کر دیا تھا اور آج بھی حالات مختلف نہیں لگتے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بادل دوبارہ قہر برسائیں گے۔ آج کم از کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔