روس کے معاملے میں بڑی پیشرفت ہوگئی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

کیا بڑا ہونے والا ہے، رابطے میں رہیے گا، سوشل میڈیا پر پوسٹ
شائع 17 اگست 2025 09:20pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے اہم اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ”بڑی پیشرفت“ ہوچکی ہے۔ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا: ”رابطے میں رہیے گا!“ تاہم، انہوں نے اس پیشرفت کی تفصیلات دینے سے گریز کیا۔

انہوں نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا “ روس کے معاملے میں بڑی پیشرفت ہوگئی ہے، رابطے میں رہیے گا، تاہم انہوں اس پیشرفت کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

یہ اعلان صدر ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان الاسکا میں ہونے والی تین گھنٹے طویل بند کمرہ ملاقات کے دو روز بعد سامنے آیا ہے۔ اس ملاقات کے بعد صدر پوٹن کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ”ایک مفاہمت“ طے پا گئی ہے۔

یاد رہے کہ زیلنسکی اور متعدد یورپی رہنماؤں کی صدر ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں پیر کے روز ملاقات طے ہے، جس میں روس-یوکرین جنگ اور امن اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

یہ ملاقات الاسکا سربراہی اجلاس کے تین روز بعد ہو رہی ہے، جس سے بین الاقوامی سطح پر امید کی نئی کرن پیدا ہوئی ہے کہ دو سال سے جاری روس-یوکرین تنازعے کے خاتمے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

Trump claims major progress

has been made

Russia case