Aaj News

امریکا: نیویارک کے نائٹ کلب میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

خواتین سمیت 8 افراد زخمی، واقعے کی تحیقیقات جاری ہیں، نیویارک پولیس کمشنر
شائع 17 اگست 2025 05:42pm

امریکی شہر نیویارک کے کلب میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نیویارک کے علاقے کراؤن ہاؤٹس میں واقع کلب (ٹیسٹ آف دی سٹی لائونج) میں جھگڑے کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں گولیاں لگنے سے 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

نیویارک پولیس کمشنر جسیکا ٹِش نے بتایا کہ فائرنگ سے قبل ایک تنازع ہوا جس کے بعد ایک یا متعدد حملہ آوروں نے متعدد اسلحہ سے کلب پر گولیاں چلائیں۔

پولیس کمشنر نے پریس کانفرنس میں کہا، ”یہ نیویارک شہر میں ہونے والا ایک افسوسناک واقعہ ہے۔“ انہوں نے مزید بتایا کہ جائے وقوعہ سے کم از کم 36 خول برآمد ہوئے ہیں اور قریبی گلی سے ایک فائر آرم بھی ملا ہے۔

امریکی ریاست اوکلاہوما کے اسپتال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

زخمیوں میں 8 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتالوں منتقل کردیا گیا اوران کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زخمیوں کی عمر 27 سے 61 سال کے درمیان ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب نیویارک شہر میں گن وائلنس کی شرح ریکارڈ کم ترین سطح پر ہے۔ کمشنر ٹش نے کہا، ”ہم نے سال کے سات مہینوں میں نیویارک میں گولہ باری کے واقعات اور شکاروں کی سب سے کم تعداد دیکھی ہے۔“

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

America

shooting

at New York club

leaves 3 dead

8 injured