اسلام آباد سےکراچی جانیوالی نجی ائیرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی
معائنے کے بعد پرواز کو کراچی کے لیے روانہ کردیا گیا، ترجمان
اسلام آباد سے کراچی آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔
اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، جس کے بعد کپتان نے فوری طور پر رن وے پر ہی جہاز کو روک لیا۔
اس واقعے کے فوراً بعد انجینیئرز کی ٹیم موقع پر پہنچی اور طیارے کا تفصیلی معائنہ کیا۔
زرائع کے مطابق پرواز میں تاخیر ہونے کی وجہ سے مسافروں میں شدید اضطراب پیدا ہوا اور وہ طیارے میں شور شرابہ کرتے رہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے اس واقعے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ معائنہ کے بعد طیارے کو کراچی کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے اور پرواز میں مزید کسی تکنیکی خرابی کا سامنا نہیں تھا۔
Flight
Islamabad to Karachi
narrowly
escapes accident
مقبول ترین
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔