Aaj News

جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ کے گھر میں فائرنگ، بیٹا بیٹی جاں بحق، اہلیہ زخمی

فائرنگ خود مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے کی اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، لیویز حکام
اپ ڈیٹ 16 اگست 2025 03:16pm

مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کے گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ لیویز کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کے بیٹے اور بیٹی جان کی بازی ہار گئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر ان کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوئیں۔

لیویز حکام نے بتایا کہ یہ فائرنگ خود مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے کی اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مفتی کفایت اللہ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

پولیس اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے، تاہم تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

نوٹ: خبر میں غلطی سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے مقامی رہنما کے بجائے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کی تصویر نشر کردی گئی تھی، جس کی نشاندہی پر غلطی کو درست کردیا گیا ہے۔

firing

Jamiat Ulama e Islam (JUIF)

Mufti Kifayatullah