شادی کی تقریبات پر شام 7 بجے کے بعد جرمانہ، عوام میں بے چینی
الجزائر میں شادی بیاہ کی تقریبات اور دیگر اجتماعات میں شام 7 بجے کے بعد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کے شہر غردایہ میں انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جس میں شادی بیاہ کی تقریبات اور دیگر خاندانی اجتماعات شام سات بجے کے بعد منعقد کرنے پر مالی جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔اسے فیصلے سے عوام میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلدیہ غردایہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی فیملی شام سات بجے کے بعد شادی یا کسی دوسرے پروگرام کو مناتے ہوئے پایا گیا تو ہر شریک کو 800 دینار (تقریباً 3 امریکی ڈالر) جرمانہ ادا کرنا ہوگا، اور اگر تقریبات سات بجے کے بعد بھی ختم نہ کی گئیں تو یہ جرمانہ بڑھ کر 1500 دینار (6 امریکی ڈالر) ہو جائے گا۔
یہ اقدام بلدیہ کی مالی اور انتظامی پالیسیوں کے تحت لیا گیا ہے اور مئی 2024 میں اس کا قانونی اطلاق شروع کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق غردایہ کے حکام کی جانب سے فیصلہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی گئی ہے۔ بہت سے لوگ اسے غیر منطقی اور عوامی اجتماعات پر ناجائز مالی بوجھ سمجھ رہے ہیں۔
بلدیہ غردایہ کی وضاحت
بلدیہ غردایہ کے ایک افسر نے بتایا کہ اس فیصلے کا مقصد صرف تقاریب کو منظم کرنا ہے، نہ کہ لوگوں سے پیسے اکٹھے کرنا۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمانہ اتنا معمولی ہے کہ عام شہری اسے باآسانی ادا کر سکتے ہیں اور شادی کی تقریبات پر ہونے والے دیگر اخراجات کے مقابلے میں یہ بہت کم ہے۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔