Aaj News

پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
شائع 10 اگست 2025 11:25pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میڈیا سیل پنجاب کے سربراہ شایان بشیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

شایان بشیر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ شایان بشیر نے غیرذمہ دارانہ بیانات دیے ہیں، جس کی وجہ سے پارٹی کے تشخص اور مقاصد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چیف آرگنائزر پنجاب کے حکم کے تحت ان بیانات کے تناظر میں شایان بشیر کو بطور پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی کے تمام شعبوں اور عہدیداروں کو اس نوٹیفکیشن کے مطابق عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Aliya Hamza

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

pti punjab media cell

shayan bashir