Aaj News

مظفرآباد میں باراتیوں کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

حادثہ تیز رفتاری اوور لوڈنگ اور سڑک کی خستہ حالی کے باعث پیش آیا، ریسکیو حکام
شائع 10 اگست 2025 05:01pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

آزاد کشمیر کے علاقے مظفرآباد میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ مظفرآباد نواحی علاقے خان پور دبن روڈ پر میرا پپٹورسہ کے مقام پر پیش آیا۔ جہاں بارات میں شامل جیپ کھائی میں گرگئی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جیپ تیز رفتاری اوور لوڈنگ اور سڑک کی خستہ حالی کے باعث خان پور دبن روڈ پر حادثے کا شکار ہوئی، جس میں 25 افراد سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ مظفرآباد میں منتقل کردیا ہے، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

حادثے کے بعد ریسکیو 1122 اور علاقہ مکینوں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

azad kashmir

traffic accident

Muzaffarabad

Road Accident

jeep fall into deep