Aaj News

میانوالی کے علاقے کندیاں میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

کارروائی میں 6 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، ترجمان
شائع 08 اگست 2025 11:14am

پنجاب کے ضلع میانوالی کے علاقے کندیاں میں سی ٹی ڈی کی ایک خفیہ اطلاع پر مبنی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ترجمان کے مطابق، یہ کارروائی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے تحت کی گئی، جس میں فورسز کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے، جب کہ دیگر چھ دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے رائفلیں، دستی بم، بارودی مواد، گولیاں اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، اور قریبی مقامات کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔

Mianwali

CTD operation

kundian