Aaj News

بھارت کا کھیل سے کھلواڑ: ایشیا ہاکی کپ سے پاکستان کو باہر کرکے بنگلہ دیش کو شامل کرلیا

ایشیا ہاکی کپ بھارتی ریاست بہار کے شہر راجگیر میں 29 اگست سے 7 ستمبر تک شیڈول ہے۔
شائع 07 اگست 2025 07:36pm

بھارت کا کھیل سے کھلواڑ کا سلسلہ جاری ہے، بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ایشیا ہاکی کپ سے پاکستان کو باہر کرکے بنگلہ دیش کو شامل کرلیا گیا ہے۔

بھارتی ریاست بہار کے شہر راجگیر میں 29 اگست سے 7 ستمبر تک ایشیا ہاکی کپ شیڈول ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے خط کے ذریعے اے ایچ ایف کو موجودہ جنگی ماحول میں پاکستان ٹیم کو بھارت بھیجنے پر سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا اور پاکستانی سیکیورٹی وفد کے دورہ بھارت کے دوران سیکیورٹی رپورٹ کی روشنی اور حکومت پاکستان کی اجازت سے بھارت میں کھیلنے کا اظہار کیا تھا۔

ایشین ہاکی فیڈریشن نے میزبان بھارت کے دباؤ میں آکر یکطرفہ طور پر پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش کو شامل کرلیا۔

پی ایچ ایف کے ذرائع کے مطابق موجودہ حالات، بھارتی میڈیا کے واویلے اور آر ایس آر کی دھمکیوں کی وجہ سے بغیر حکومت کی اجازت کے پاکستان ہاکی ٹیم کا بھارت بھیجنا ممکن نہیں تھا۔

پی ایچ ایف نے سیکیورٹی وفد کو ویزوں کے اجرا اور بھارت میں سیکیورٹی کا جائزہ لینے کی رپورٹ کی روشنی میں حکومتی اجازت سے مشروط تھا۔

بھارتی میڈیا کا دعوٰی ہے کہ انڈین ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں نے پاکسٹان ٹیم نہ آنے کی تصدیق کی ہے اور ایونٹ متبادل جگہ پر کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

موجودہ صورتحال میں بھارت میں ہی شیڈول جونیئر ورلڈ کپ میں بھی پاکستان ٹیم کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

india

Pakistan Hockey Federation

phf

asia cup hockey

ahf

asian hoceky federation