سمندری طوفان ”فلورس“ برطانیہ اور آئرلینڈ سے ٹکرا گیا
سمندری طوفان ”فلورس“ برطانیہ اور آئر لینڈ سے ٹکرا گیا۔ اسکاٹ لینڈ بھر میں طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا۔ گلاسگو سے اسکاٹش جزائر کو جانے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی۔
بی بی سی کے مطابق شمال کی جانب نیو کیسل سے آگے تمام ٹرینوں کی روانگی بھی منسوخ ہوگئی ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے ساحلی علاقے میں 144 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق، طوفان کے باعث شمالی آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور دیگر علاقوں میں ییلو اور ایمبر ویدر وارننگز جاری کی گئی ہیں۔ اورلاک ہیڈ میں 101 کلومیٹر فی گھنٹہ، ایگلنٹن اور میجلیگن میں 94، بالی پیٹرک میں 90، اور کاسلڈرگ میں 85 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں ریکارڈ کی گئیں۔
طوفان کی شدت کے باعث آرٹیکلیو کے علاقے میں 100 سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی، جب کہ آئرلینڈ کے مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں بھی ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب تائیوان کے جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی۔ مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک 77 زخمی اور تین افراد لاپتہ ہوگئے۔ متاثرہ علاقوں سے 5900 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ۔
تائیوان کے جنوبی علاقوں میں ایک ہفتے کےدوران دو ہزار ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی جو ایک سال کی اوسط بارش سے بھی زیادہ ہے۔ پہاڑی علاقوں میں رابطہ سڑکیں تباہ ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہری علاقوں میں بھی کئی بستیاں تالاب بنی ہوئی ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔