Aaj News

سندھ میں گاڑیوں پر سیکیورٹی فیچر والی نمبر پلیٹس نصب کرنے کی تاریخ میں توسیع

شہری مقررہ تاریخ تک اپنی نئی نمبر پلیٹ بنوالیں، وزیر ایکسائز ٹیکسیشن کمار چاولہ
شائع 04 اگست 2025 06:11pm

سندھ حکومت نے گاڑیوں کے لیے سیکیورٹی فیچر سے مزین نمبر پلیٹس کی تنصیب کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کردی ہے۔ نئی ڈیڈ لائن اب 31 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے، جو اس سے قبل 14 اگست تھی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ اسمبلی میں پی پی پی کے چیف وہپ اور صوبائی وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس مکیش کمار چاولہ نے ملاقات کی، جس میں پارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی کی حاضری اور کارکردگی سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی ہے۔

سندھ میں اجرک والی نمبر پلیٹ کیلئے 14 اگست تک توسیع، پولیس کو چالان سے روک دیا

ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور نمبر پلیٹس کی تنصیب سے متعلق پیش رفت پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے نمبر پلیٹس کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی ہدایت کی، جس پر عمل کرتے ہوئے وزیر مکیش چاولہ نے فوری طور پر نئی تاریخ کا اعلان کیا۔

اجرک والی نمبر پلیٹ کیلئے گھر بیٹھے اپلائی کرنے کا آسان طریقہ

محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ نئی نمبر پلیٹس میں جدید سیکیورٹی فیچرز شامل ہیں، جو گاڑیوں کی شناخت اور جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کریں گے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنی گاڑیوں پر نئی نمبر پلیٹس لگوا لیں تاکہ کسی قسم کی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔

Sindh government

NUMBER PLATES

Ajrak Number Plates

Date extended