Aaj News

پولیس کی کمال ”ہوشیاری“ 3 سال سے سعودی عرب میں مقیم شخص پر جھوٹا مقدمہ درج کرلیا

مجرہ پارٹی سے "فرار" الزام، متاثرہ شخص کی وڈیو وائرل، ڈی پی او کا نوٹس
شائع 03 اگست 2025 05:31pm

پولیس کی کمال ہوشیاری، دنیا پور پولیس نے سعودی عرب میں 3 سال سے مقیم رہائشی کے خلاف مجرا کرانے کے الزام پر ایف آئی درج کرالی، معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

تھانہ صدر دنیا پور پولیس کی ”کمال ہوشیاری“ سامنے آگئی۔ دو روز قبل درج کیے گئے مقدمہ نمبر 237/25 میں پولیس نے دعویٰ کیا کہ مخبر کی اطلاع پر اڈا امیر شاہ میں ایک مجرہ پارٹی پر چھاپہ مارا گیا، جہاں ایک شخص محمد اعجاز پولیس کو دیکھ کر موقع سے فرار ہو گیا۔

تاہم پولیس کا یہ موقف اس وقت مذاق بن کر رہ گیا جب یہ انکشاف ہوا کہ محمد اعجاز تو سال 2022 سے سعودی عرب میں محنت مزدوری کر رہا ہے۔ اعجاز کو مقدمے کی اطلاع ملی تو اس نے فوراً ایک وڈیو بیان ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا، جس میں اس نے حقیقت بیان کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔

پنجاب پولیس میں 6 ہزار کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتی کا اعلان

واقعے پر عوامی ردعمل کے بعد ڈی پی او لودھراں کیپٹن (ر) علی بن طارق نے فوری نوٹس لیا اور ایس ایچ او تھانہ صدر دنیاپور خالد عباس کو معطل کر کے کلوز ٹو لائن کر دیا۔

اسی مقدمے میں مبینہ غفلت اور جعل سازی پر تفتیشی آفیسر اے ایس آئی کاشف کے خلاف بھی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، 17 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم کروشیا سے گرفتار

پولیس کی ساکھ کو بہتر بنانے کے لیے فوری طور پر ایس ایچ او کی جگہ محمد افتخار کو تھانہ صدر میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Punjab police

Foreign Minister saudi arabia

Police's "intelligence"

false case

against man living

Dunyapur police