Aaj News

کُرم: کوئلہ کان پرفریقین کےدرمیان فائرنگ،2 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد کی شناخت رسول گل اور سلطان کے ناموں سے ہوئی
شائع 02 اگست 2025 09:10pm

خیبر پختونخوا کے ضلع سینٹرل کُرم سپرکٹ میں کوئلہ کان پر فریقین میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع کُرم کے علاقہ سپرکٹ میں کوئلہ کان پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا واقعے پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت رسول گل اور سلطان کے ناموں سے ہوئی ہے، جب کہ زخمی شخص فقیر خان ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے کارروائی جاری ہے۔

firing

KPK

KPK Police

TWO KILLED

between rival

at coal mine