26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کے 65 رہنماؤں و کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 65 رہنماؤں اور کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے احکامات جاری کردیے، پی ٹی آئی کے 65 رہنماؤں اور کارکنان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے، ملزمان کے گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہونے پر وارنٹ جاری کیے گئے۔
راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ صادق آباد کے مقدمے میں 28 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، واہ کینٹ کے مقدمہ میں 18 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے جبکہ نصیر آباد کے مقدمہ میں 19 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
ملزمان میں عارف علوی، علی امین گنڈا پور، علیمہ خان، عمر ایوب، زبیر نیازی، فرخ محمد سیال، حماد اظہر، مطیع اللہ شاہ، کنول شوزب، شیخ وقاص اکرم، اعجاز خان جازی، کرنل اجمل صابر، عامر مغل، سردار منصور، میاں اسلم اقبال شامل ہیں۔
صادق آباد کے مقدمے میں 18 دیگر ملزمان کے عدم حاضری کی بنیاد پر وارنٹ بھی جاری کیے گئے، ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جبکہ مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔