مودی کو ٹرمپ کا زبردست جھٹکا: بھارت پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کی دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو تجارتی محاذ پر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدہ نہ ہوا تو وہ بھارت پر 20 سے 25 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کر سکتے ہیں۔
اسکاٹ لینڈ سے واشنگٹن واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’ابھی تک بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے نہیں پایا، اگر معاہدہ نہ ہوا تو ہمیں بھارت پر بھاری ٹیکس لگانا پڑے گا۔‘
اسی دوران انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ وہ ’پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوا چکے ہیں‘۔ یہ دعویٰ وہ ماضی میں بھی متعدد بار دہرا چکے ہیں۔
ٹرمپ کا گرپتونت سنگھ کو لکھا گیا خط عالمی توجہ کا مرکز
فلسطین سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ برطانیہ سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنا ’حماس کو انعام دینے کے مترادف ہے‘، اور یہ عالمی برادری کے لیے خطرناک نظیر ثابت ہو سکتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’دنیا کو خبردار رہنا چاہیے، فلسطین کی خود ساختہ ریاستی منظوری دراصل حماس کے لیے انعام ہوگی۔‘ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے اب براہ راست اسرائیل سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مشرق وسطیٰ میں امن کو ممکن بنایا جا سکے۔
امریکہ نے اقوام متحدہ کی دو ریاستی حل کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا، حماس کی حوصلہ افزائی کا الزام
انہوں نے غزہ کی تباہ حال صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’غزہ میں بچے واقعی بھوکے ہیں، اور عقل رکھنے والے افراد اس تباہی کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں۔‘
ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے حماس پر انسانی امداد کی چوری کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ ’اسرائیل کو امداد کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ امداد اصل متاثرین تک پہنچ سکے۔‘
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔