Aaj News

ٹرمپ کا گرپتونت سنگھ کو لکھا گیا خط عالمی توجہ کا مرکز

گرپتونت سنگھ کی جانب سے ٹرمپ کا خط ایکس پر شئیر کیا گیا
شائع 29 جولائ 2025 03:49pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ کو لکھا گیا خط عالمی توجہ کا مرکز بن گیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے خالصتان کی حامی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گروپتونت سنگھ پنوں کو خط لکھ دیا، جس نے عالمی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

خط میں امریکی صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکہ اپنے شہریوں، قوم اور اپنی اقدار کا ہر قیمت دفاع کرے گا۔ جب امریکہ محفوظ ہوگا، تب ہی دنیا بھی محفوظ ہوگی، میں اپنے شہریوں کے حقوق اور سلامتی کے لیے لڑنا کبھی نہیں چھوڑوں گا۔

خط کے مندرجات میں امریکہ خارجہ پالیسی، فوجی تیاری اور عالمی امداد سے متعلق فیصلے بھی شامل ہیں۔

گرپتونت سنگھ نے خط اپنے ایکس ہینڈل پر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اُن کی جدوجہد سمیت سکھ قوم کے حقِ خودارادیت کی تسلیم شدہ فتح ہے۔

امریکی صدر کا خط ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سکھ فار جسٹس کے تحت 17 اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں خالصتان ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے۔

Gurpatwant Singh Pannun

KHALISTAN LEADER

trump pen letter